ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بندرگاہوں کو کار پوریٹ کمپنیاں بنانے کی تجویز نہیں:گڈکری

بندرگاہوں کو کار پوریٹ کمپنیاں بنانے کی تجویز نہیں:گڈکری

Thu, 11 Aug 2016 17:44:12    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )جہازرانی کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج کہا کہ بندرگاہوں کو کارپور یٹ کمپنیوں میں تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور این ڈی اے حکومت کے آنے کے بعد ملک میں عوامی علاقے کے پورٹ نجی شعبے کے بندرگاہوں سے زیادہ فائدے میں ہیں۔گڈکری نے لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران کہا کہ بندرگاہوں کو کارپوریٹ کمپنیوں میں تبدیل یا ان کے کارپورریٹائزیشن کی حکومت کا کوئی تجویز نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اپنی بجٹ تقریر میں بندرگاہوں کو غیر کارپوریٹ بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن کئی مزدور تنظیموں کے اعتراضات کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ بندرگاہوں کا کارپوریٹائزیشن نہیں کیا جائے گا اور حکومت موجودہ بندرگاہوں کی صلاحیت کی توسیع کی سمت میں کام کرے گی۔گڈکری نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں حکومت بندرگاہوں کی کام کرنے کی صلاحیت پر توجہ دے رہی ہے اور انہیں عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے میجر پورٹ ٹرسٹ ایکٹ1963کو تبدیل کرنے کی ایک تجویز حکومت کے زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ التواء تجویز میں ہر پورٹ اتھارٹی کے بورڈ میں ایک مزدور نمائندے کے ہونے کی تجویز کرکے مزدوروں کے مفاد کا خیال رکھا گیا ہے۔گڈکری نے بتایا کہ عوامی علاقے کے بندرگاہوں کی کام کی صلاحیت میں نجی بندرگاہوں سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ان میں کارگو کا اضافہ پانچ فیصد ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ بندرگاہ 4309کروڑ کے فوائد میں ہیں۔


Share: